ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نچلی عدالتوں میں زیر التوا 20 لاکھ مقدمات میں سے 84 فیصد معاملے 6 ریاستوں کے پائے گئے

نچلی عدالتوں میں زیر التوا 20 لاکھ مقدمات میں سے 84 فیصد معاملے 6 ریاستوں کے پائے گئے

Mon, 12 Dec 2016 23:47:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 12/دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) ملک کے مختلف نچلی عدالتوں میں زیر التوا 20.3لاکھ مقدمات میں سے 84فیصد سے زیادہ معاملے اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر، بہار، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے حصے میں آتے ہیں۔وزارت قانون کے تازہ اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے۔وزارت قانون کے محکمہ انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق، 31/دسمبر 2015تک ملک کی مختلف ضلع اور نچلی عدالتوں میں 10سال سے زیادہ پرانے 20.3لاکھ معاملے زیر التوا ہیں۔ان 20.3لاکھ زیر التوا مقدمات میں سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر، بہار، اڑیسہ اور مغربی بنگال میں 84.7فیصد معاملے زیر التوا ہیں۔ان معاملوں میں سے تقریبا 70فیصد ایک دہائی کے فوجداری معاملے ہیں جبکہ باقی دیوانی معاملے ہیں۔سپریم کورٹ کے ای کمیٹی نے قومی عدالتی اعداد و شمار گریڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں ضلع عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد پیش کرنا ہے۔عدالتی کارکردگی اور قانونی اصلاحات پر فروری میں ہوئے اعلی سطحی اجلاس کے لیے محکمہ انصاف کی جانب سے تیار نوٹ کے مطابق، عام طور پر کوشش زیر التوا معاملات کو کم کرنا ہے،جس میں ججوں کی تعداد بڑھانا اور اضافی بنچوں کی تخلیق کرنا شامل ہے، جہاں اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے لیکن زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے یہی واحد قدم نہیں ہو سکتا۔
 


Share: